بار? مئ? ?و پارل?من? ?اؤس ?? سامن? د?رنا ?وگا،پرو?ز خ??

269

وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا ہے مرکز چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی بند کرے ، چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں برابر کا حصہ دیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کے خلاف 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔

خیبرپختونخوا کے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا واپڈا خود چور ہے اور اس کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے ۔ اگر واپڈا نے فی الفور لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا وفاق نے چین کے ساتھ 45 ارب ڈالرز کے معاہدے کیئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کا حصہ صرف ڈھائی ارب ڈالرز رکھے گئے ہیں جو سراسر زیادتی ہے ۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا وفاق نے بجلی کی مد میں ہمارے 146 ارب روپے دینے ہیں لیکن ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کیئے جا رہے ہیں ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگ زیب نلوٹھا بھی مرکزی حکومت پر برس پڑے اور بولے کہ وہ بھی وزیراعلیٰ کی حمایت میں دھرنے میں شرکت کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف عوام کی مشکلات ازالہ کریں ۔