پاکستان طالبان کی مدد بند کرے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے، امریکا کی دھمکی

459

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان طلبان کی مدد بند کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم توقع کرتے ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں دہشت گردوں کو پناہ  گاہیں فراہم نہیں کرے گا اور اپنی سرحدوں کی نگرانی مزید بہتر اور موثر بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے امریکی پیغام واضح اور صاف ہے کہ دہشت گردوں کی مزید پشت پناہی نہ کی جائے۔

پومیو کے مطابق اگر پاکستان ان اقدامات پر قدم نہیں اٹھاتا تو حالات بگاڑنے کی ذمہ داری قبول کرنا ہو گی۔

انہوں نے اپنے اس بیان میں یہ بھی کہا کہ طالبان اور حقانی گروپ کے لیے پاکستان کے اندرونی علاقے محفوظ مقامات کے طور پر قائم نہیں رکھے جا سکتے۔

یہ بات اہم ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی افغان پالیسی کے تناظر میں گزشتہ ماہ پاکستان کی 300 ملین ڈالر کی امداد روک دی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اس وقت بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔