کشمیر میں بھارت کا دو غلا پن دنیا کے سامنے عیا ں ہو چکا ہے

78

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاں زبیرلطیف ،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر میاں عبدالستار بیگا ، رانانعیم اکرم، حاجی محمدحنیف اوردیگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درند گی سے انسانیت شرما گئی ہے۔ مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی فوج نے بد تر ین ریاستی دہشت گر دی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے جس طر ح کشمیر ی عوام پر مظالم کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ نا قابل برداشت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ گزشتہ کئی دنو ں میں بھا رتی فوج نے نہتے کشمیر ی نو جو انو ں پر فائر نگ کرکے20سے زائد نوجو انو ں کو شہید 100سے زائد افراد کو شدید زخمی کیا ہے اسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر میں کر فیو جیسی پابندی عائد کرکے انٹرنیٹ اور مو با ئل سر وس بند کرکے جدوجہد آزادی کی آواز کو دبا نے کی کوشش کر ر ہا ہے آزادی کی آواز کی گو نج نے بھا رتی سورماؤں کی نیند حر ام کر دی ہے اور مقبو ضہ کشمیر میں آئے دن جس طر ح لوگو ں کو قتل اور ان کا سما جی معاشی نقصان کیا جا رہا ہے اس سے بھارت کا دو غلا پن دنیا کے سامنے عیا ں ہو چکا ہے،انہوں نے کہا مسلم حکمرانوں کی مجر ما نہ غفلت کے باعث بھا رت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے ہر ہتھکنڈ ے استعما ل کر ر ہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحد ہ، اوآئی سی اور انسانی حقوق کے علمبر داروں سے مطالبہ کیا کہ مقبو ضہ کشمیر میں جا ری بھارتی دہشت گر دی کو ختم کرانے کے لیے عملی اقداما ت کریں۔