میزان بینک نے9ماہ میں32فیصد اضافی منافع کمایا

600

کراچی:میزان بینک نے30ستمبر 2018 کو ختم ہونے والے ابتدائی 9ماہ میں 6248ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے جو کہ پچھلے سال کے اس عرصے کے 4717ملین روپے کے مقابلے میں 32فیصد زیادہ ہے۔بینک کی فی حصص آمدنی5.88روپے رہی۔ اس بات کا اعلان میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین بورڈ فیصل اے اے اے الناصرنے بھی شرکت کی۔
بینک کے ڈپازٹس 6فیصد کے اضافے کے ساتھ 711ارب روپے رہے جبکہ کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس کا مکس دسمبر 2017کے 75فیصد کے مقابلے میں بینک کے مجموعی ڈپازٹس کا 76فیصد رہے۔
میزان بینک نے160شہروں میں 670برانچز کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے اسلامی بینک اور مجموعی طورپر بینکنگ انڈسٹری میں لیڈنگ بینک کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔
بینک کے اسلامی فنانسنگ اور اس سے متعلقہ اثاثے5فیصد اضافے کے ساتھ 411ارب روپے رہے جبکہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ تناسب 62فیصد رہا۔
بینک نے ایس ایم ایز سمیت تمام شعبوں میں اپنی فنانسنگ کو برقرار رکھا۔ کسبی اثاثوں میں اضافہ پر توجہ مرکوز رکھنے کی وجہ سے بینک کے مجموعی پھیلاؤ میں 27فیصد اضافہ ہواجبکہ ٹریڈ فنانس کے کاروبار میں 42فیصد اضافے کی وجہ سے فیس اور کمیشن کی مد میں ہونے والی آمدنی میں 20فیصد اضافہ ہوا۔
جے سی آر ۔وی آئی ایس (JCR-VIS) نے مختصر مدّتی درجہ بندی میں بینک کی درجہ بندی اے ون پلس (A1+) برقرار رکھی جو مختصر درجہ بندی میں اعلیٰ ترین معیارہے۔ تفویض کردہ درجہ بندی بینک کی اعلیٰ کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔