اسلام آباد کے اسپیشل سینٹرل جج کامران بشارت مفتی نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کر پشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخوست مسترد کردی۔
عدالت کے فیصلے سے قبل ہی شاہد مسعود عدالتی کمرے سے فرار ہو گئے۔
عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم اینکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نےشاہد مسعود کو چیئرمین پی ٹی وی مقررکیا تھا اور اینکر پر 3 کروڑ 30لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔