ایشیا کی مشہور فیکٹری قاسم ٹیکسٹائیل مل کی گیس منقطع کردی

283

کمپنی کے اندر داخل ہونے یا مزاحمت کرنے کے باجود گیس کاٹ دی جاتی ہے
کراچی:سووئی سدرن گیس کی جوائنٹ انسپکشن ٹیم کی جانب سے کراچی کے لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایس ایس جی سی نے کپڑا بنانے والی ایشیا کی مشہور فیکٹری قاسم ٹیکسٹائیل مل کی گیس منقطع کردی۔

ترجمان کے مطابق کمپنی کی جوائنٹ انسپکشن ٹیم جب قاسم ٹیکسٹائیل مل پہنچی تو مل انتظامیہ کی طرف سے اندر داخل ہونے سے روکا گیا،قومی اسمبلی کے منظور کئے گئے گیس تھیفٹ اینڈ ریکوری ایکٹ کے تحت اگر کوئی کسٹمر خواہ کمرشل ہو یا انڈسٹریل کمپنی کے اندر داخل ہونے سے روک رہا ہے یا مزاحمت کر رہا ہے تو اس کی گیس کاٹ دی جاتی ہے اور ایس ایس جی سی حکام نے یہ کارروائی مذکورہ ایکٹ کی سیکشن 23کے تحت کی ہے ۔