ڈاکٹرطارق سلیم جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی امیر منتخب 

119

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے ارکان نے اکثریت رائے سے3سال کیلیے ڈاکٹرطارق سلیم کوامیرصوبہ منتخب کرلیاہے ۔ جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق صوبائی شوریٰ نے ڈاکٹر طارق سلیم،شمس الرحمن سواتی اورسیدعارف شیرازی کے نام ارکان کی رہنمائی کیلیے منتخب کیے تھے لیکن دستور جماعت کے مطابق ارکان اس پینل کوووٹ دینے کے پابند نہیں تھے بلکہ وہ صوبہ بھرکے ارکان میں کسی رکن کوبھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے تھے۔ انتخابی پراسس مکمل ہونے کے بعد مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق نے ڈاکٹرطارق سلیم کے تقررکی منظوری دے دی ہے ۔ نومنتخب صوبائی امیر، اسلام آباد میں منعقدہ بڑے اجتماع میں اپنی ذمے داریوں کا حلف اٹھائیں گے۔ ڈاکٹر طارق سلیم اس سے قبل امیرضلع گجرات سمیت مرکزی وصوبائی شوریٰ کے رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سرانجام دے رہے تھے ۔