برطانو? انتخابات ، ?نزرو??و پار?? اور ل?بر پار?? م?? سخت مقابل? جار?

260

لندن: برطانیہ میں ہونے والے 56ویں عام انتخابات کے اختتام کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تازہ ترین نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے 246 نشستیں حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہیں جبکہ ڈیوڈکیمرون کی لیبر پارٹی 211 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرہے اسکاٹش نیشنل پارٹی 55 سیٹو ں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی نے 7 اور دیگر جماعتوں نے 22 سیٹٰں حاصل کرلیں۔

برطانیہ میں ہونے والے 56ویں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہےعالمی میڈیا کے مطابق 650 سیٹوں میں سے 544 کے نتائج آچکے ہیں ۔ کنزرویٹوپارٹی نے تہلکہ مچاتے ہوئے 246 نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ مطابق لیبر پارٹی 211 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے 56ویں عام انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں 20 لاکھ پاکستانی نژادبرطانوی شہری بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں عام انتخابات کے لئے 650نشستوں میں سے انگلینڈ کی533اوراسکاٹ لینڈ کی59نشستیں ہیں جبکہ ویلز کےلئے40اورشمالی آئرلینڈ کےلئے18نشستیں مختص کی گئی تھیں ۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں حکومت بنانے کے لئے کسی بھی سیاسی جماعت کو 326 ارکان کی حمایت حاصل کرنا لازمی ہے تاہم مبصرین کے مطابق کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی ۔

انتخابی نتائج کے عددی اعتبار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔