صولت مرزا ?? پ?انس? رو?ن? س? متعلق درخواست مسترد

233

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے سزا یافتہ کارکن صولت مرزا کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست مستردکردی۔
گزشتہ صولت مرزا کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کی سزا پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائے اور صولت مرزا نے اپنے بیان حلفی میں جن 6 افراد کے نام لئے ہیں ان سے تحقیقات کی جائے تاکہ اس قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاسکے، تحقیقات مکمل ہونے تک صولت مرزا کی سزا پر عمل درآمد روک دیا جائے۔
جمعہ کے روز جسٹس نعمت اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا جب کہ مجرم کی تمام اپیلیں پہلے ہی عدالت عظمیٰ مسترد کرچکی ہے لہذا ہائی کورٹ کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔