احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو 27 سال قید کی سزا سنادی

365

خصوصی عدالت کے  جج سید علی عمران نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے مجرم کو غیر قانونی طور پر  اسلحہ رکھنے اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے کے جرم میں    عابد حسین کو  27 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم   پر   60 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت نے مقدمہ میں ملوث 4 سہولت کار ملزمان شاہد، کاشف، عظیم اور سبیل طارق کو شک کی بنیاد پر  فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

واضح  رہے کہ  6 مئی 2018 کومجرم عابد حسین نے نارووال میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا۔