گیلپ اور گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیئے گئےسروے کے مطابق 32 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو بےحد پسند کیا ہے جبکہ 25 فیصد لوگوں نے چیف جسٹس کی کارکردگی کو اچھا قرار دیا اور 11 فیصد نے مناسب قرار دیا۔
14 فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کو خراب اور 13 فیصد افراد نے انتہائی خراب قراردیا جبکہ 5 فیصد نے سوال کا جواب ہی نہیں دیا۔