پا?ستان? نژادبرطانو? ام?دوارو? ن? ج?ت ?ا مز? چ?? ل?ا

222

برطانیہ میں ہونے والے 56ویں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان انتخابات میں 20 لاکھ پاکستانی نژادبرطانوی شہری بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ  پاکستانی نژاد امیدوارں نے میدان مارلیا ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبرپارٹی کی امیدوارنازشاہ کامیاب ہوگئی ہے لیبر پارٹی کی امیدوار نے ریسپیکٹ پارٹی کے جارج گیلووے کو شکست سے دوچار کیا

اس کے علاوہ ٹوٹنگ سے لیبر پارٹی کی جانب سے پاکستانی نژاد صادق خان نے 25200 ووٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

بریڈ گورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹٰ کے امیدوارعمران احمد کو کامیاب قرار دیا گیا

جبکہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی طرف سے تسمینہ شیخ نے 26620ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی

برمنگھم سے لیبر پارٹی کی شبانہ محمود 26ہزار 444ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں وہ دوسری بار رکن پارلیمان منتخب ہوئی ہے