جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے ضلعی اُمرا کا انتخاب مکمل

144

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے ضلعی اُمرا کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی منظوری کے بعدشمالی پنجاب کے نومنتخب ضلعی اُمرا کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئندہ دوسال کے لئے منتخب ہونے والے ضلعی اُمرا میں نصراللہ ارندھاوا اسلام آباد ٗ سید عارف شیرازی راولپنڈی سٹی ٗراجا محمدجوادراولپنڈی رورل پوٹھوار ٗعتیق عباسی راولپنڈی کہسار ٗ اقبال خان اٹک ٗ سید ضیااللہ ایڈووکیٹ گجرات ٗ مولانا عبدالحمید جہلمی جہلم ٗ محمد اشرف آصف چکوال ٗ جاوید اقبال چیمہ سرگودھا سٹی ٗ عبدالمنعم اعوان سرگودھا بھلوال یونٹ ٗحافظ فدا الرحمان خوشاب ٗڈاکٹر نثار احمد بھکر ٗ اور عبدالوہاب نیازی میانوالی شامل ہیں ۔ جبکہ منڈی بہاؤالدین ضلع کا انتخاب ابھی نہیں ہوا ہے۔