راجا محمدجواد جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی امیر منتخب

111

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل کے ارکان نے استصواب رائے کے ذریعے دوسال کے لئے راجہ محمدجوادکوامیرضلع منتخب کرلیا ہے،مرکزی امیرسینٹرسراج الحق کی منظوری کے بعد پنجاب کے صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے تقرری کااعلان کیا ۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ موجودہ امیرضلع شمس الرحمن سواتی دستورجماعت اسلامی کے مطابق دومیقات کے بعدبطورامیرضلع 31اکتوبرکو ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے اس لیے ضلعی شوری کے اعلان کردہ پینل میں محمدوقاص خان ،راجہ محمد جواد اورظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ کے نام شامل تھے لیکن ارکان اس پینل کے علاوہ ضلع میں موجود کسی بھی رکن کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے تھے،شمس الرحمن سواتی نے نومنتخب امیرضلع کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ امیرضلع کے کارکن کے طورپرکام کریں گے۔