سن?ل نارائن ?و فائنل وارننگ جار?

193

بھارتی بورڈ کی ایکشن کمیٹی نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کے اسپنر سنیل نارائن کو آخری وارننگ جاری کردی۔
ایکشن کمیٹی نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نارائن پرانے ایکشن سے آف اسپن بالنگ کرارہے ہیں جو آئی سی سی کی مقررکردہ حد سے زیادہ ہے۔
سنیل نارائن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ گیند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سنیل نارائن نے پابندی لگنے کے بعد ایکشن کے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی جس کے بعد نئے ٹیسٹ میں ان کی تمام گیندوں کو کلیئر کر دیا گیا لیکن ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی گئی  ہے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئرلیگ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹس میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے بالر سنیل نارائن کی آف اسپن بالنگ کرانے پر پابندی عائد کردی تھی۔
سنیل نارائن کا ایکشن آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 اپریل کو وشاکاپٹنم میں کوکلتا نائٹ رائیڈرز اور حیدر آباد سن رائزرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد انہیں کولکتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا ۔
آئی سی سی منظور شدہ لیباٹری میں سنیل نارائن کے بالنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کی آف اسپن کو غیر قانونی قرار دیا گیاتاہم وہ فنگر اسپن اور سیدھی گیند کراسکتے ہیں۔