چین، سعودی عرب,امارات کے اقتصادی پیکج سے معیشت بہتر ہوگی، نصرت واحد

308

اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں گے ، رکن قومی اسمبلی 

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور امارا ت کے اقتصادی پیکج سے معیشت بہتر ہوگی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا معاشی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1971ء میں پاکستان پر کل قرضہ 30ارب تھا جو 2008تک 6ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 2008ء سے اب تک ملک 30ہزار ارب کا مقروض ہو گیا ہے گذشتہ حکومتوں کی ناقص اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملک قرضوں کی دلدل میں جکڑ گیا ہے جس کے باعث روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر کا گراف بڑھ گیا ہے نصرت واحد نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ غربت و مہنگائی میں کمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں گے

ملک کو اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاجروں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ہر ممکن سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں گی موجودہ مشکلات عارضی ہیں عوام کو کئے گئے وعدوں کے مطابق ریلیف فراہم کیا جائیگا ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ملک کو معاشی مسائل سے نجات دلا کر دم لیں گے۔