کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1222ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت59600،دس گرام سونے کی قیمت 51097روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔