سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل کے علاقے میں تیز رفتار کار نہر میں گر نے کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک فرد کو بچالیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار کار میں چار افراد سوار تھے جو رحیم یار خان سے کراچی جا رہے تھے کہ راستے میں سالانہ واہ میں ان کی کار گر گئی، واقعہ کے بعد امدادی ٹیم نے پہنچ کر جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمی بے ہوش فرد کو باہر نکالا۔