موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر کم کرنے کے لیے تیار ہے، آصف علی زرداری

389

آصف  علی زرداری نے  تحریک انصاف کو  آپس کے تمام اختلافات کو ختم کرکے حکومت کرنے کی پیش کش  کردی ،نواز شریف کی حکومت کو بھی سپورٹ کیا ہے موجودہ حکومت  کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارے خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کمزوریاں ضرور ہیں لیکن یہ بہترین علاج ہے کہ حکومت اور اپوزیشن متحد ہو جائے، وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ہم ایک ساتھ مل کر بیٹھیں اور ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانے  کے بجائے    ملک کی  بقا کے لیے سوچے تاکہ ہمارا  ملک ترقی کی   رہا  پر  گامزن  ہو۔

حکومت کو دو تین بلین ڈالر ملے ہیں لیکن یہ کوئی موصر حل نہیں ہے،  وسیع مدت تک یہ   چند  ڈالر ضرورت پوری نہیں کرسکتے، ہم حکومت کی 5 سال سپورٹ کرنے کے لیے  تیار  ہے  لیکن حکومت  ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں ۔

سابق صدر کا مزید  کہنا تھاکہ ان دنوں ڈیمز کی بھی بات ہورہی ہے، ڈیم ضرور بنائیں لیکن پہلے اس کی کنزرویشن کے لیے بھی اقدامات کریں۔