صدرعارف علوی نے 11 سال سے بند لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا

485

کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی تک چلنے والی ٹرین   کا افتتاح صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ربن کاٹ کر کردیا۔افتتاحی تقریب میں وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت ریلوے کے افسران شریک تھے۔

 کراچی سٹی اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے لوکل ٹرین صبح 7 بجے اور شام  پونے 6 بجے روانہ ہوگی جبکہ دھابیجی سے کراچی سٹی کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے ٹرین روانہ ہوگی۔

ٹرین کا روٹ 65 کلومیٹر پر مشتمل  ہوگا جس کا کم از کم ٹکٹ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے ہوگا۔

ٹرینیں ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ملیر سٹی، لانڈھی اور بن قاسم اسٹیشنوں پر رکیں گی۔