اسلام آباد ائرپورٹ پر نیب کا چھاپہ،ریکاڈ قبضے میں لے لیا

302

نیب کی چھ رکنی ٹیم نے اسلام آباد ائرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ گھپلوں کے انکشاف پر  چھاپہ مار کر  تمام ضروری ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔نیب کی ٹیم  نے  موجودہ    ایئرپورٹ حکام سے تفتیش بھی کری۔

نیب ٹیم موبائل جیمرز گاڑی بھی اپنے ہمراہ لائی تھی جس کی وجہ سے ائرپورٹ کے ملازمین اور افسران کے موبائل کام نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا۔ اس ایئرپورٹ کی لاگت میں مبینہ طور پر کئی گنا اضافہ اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔