حمزا شہباز نے 13 نومبر تک قبل از گرفتاری کی ضمانت حاصل کر لی

300

حمزہ شہباز نے نیب کی طرف سے گرفتاری کے  خدشہ  کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری  حاصل کر لی۔

لاہور ہاہی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں  دو رکنی بینچ نے  حمزہ شہابز کی قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے موقف اختیار کیا  کہ انہیں خدشہ ہے کے نب انہیں  گرفتار کرلے گی اسلیے عدالت انہیں قبل از گرفتاری کی منظور دے۔

حمزہ شہباز کی اس درخواست پر ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کوصاف پانی کرپشن کیس میں نامزدکیا ہیں جبکہ نیب نے انکو طلب کرکے   انکا   بیان    ریکارڈ کرچکی ہے ۔