ملعون کی رہائی کے خلاف کر اچی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

505

ملعون کی رہائی کے خلاف ملک بھر کی طرح کر اچی میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی،شہرکے بڑے بڑے بازرا جس میں صدر ،بوہری بازار ،جوڑیا بازار ،طارق روڈ ، کلفٹن بازار اور تجارتی مراکز،لیاقت آباد ، لانڈھی اورنگی،سمیت شہر کے کم و بیش تمام بازار اور تجارتی مراکز میں ملعون کی رہائی کے خلاف احتجاجی طور پر بند تھے ۔

اسی طرح ملک بھر کی طرح کراچی کے تمام بڑی بڑی شاہراہوں اور اہم سڑکوں پر ٹریفک کا بھاؤ 90فیصد سے زائد متاثر تھا اور سڑکوں پر چند نجی گاڑیوں کے علاوہ تمام سڑکیں بری طرح متاثر نظر آرہی ہیں۔کر اچی میں داخلے کے دو بڑے راستے نیشنل ہائی وے اور سہراب گوٹھ روڈ کل بھی بند تھی اور جمعرات کو بھی بند رہی اور ان دونوں راستوں سے شہر میں تجارتی اور صنعتی سامان کی آمد مکمل طور پر بند رہی۔کراچی کے بڑے صنعتی علاقوں لانڈھی ،کورنگی، سائٹ ، ایف بی ایریا،اور نارتھ کراچی کے صنعتی علاقوں میں صنعتی سر گرمیاں شدید متاثر رہی اور اکثر صنعتی یو نٹ میں مزدور کام کر نے نہیں پہنچ سکے

جس کی وجہ سے صنعتی یونٹس کا چلانا مشکل ہو گیا ۔جسارت سروے کے مطابق شہر میں احتجاج کر نے والے مظاہرین مکمل طور پر پُرامن تھے اور شہر کے کسی بھی علاقے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور مظاہرین مکمل طور پُر امن تھے اور انھوں نے نہ تو زبردستی دکانوں کو بند کرائیں اور نہ ہی ٹریفک کی روانی میں پتھراؤ کر کے رکاوٹ پیدا کی اور عوام نے از خود رضاکارانہ بازار اور تجارتی مراکز بند رکھے اور ٹریفک باہر نہیں آئی ۔اعلیٰ حکام نے جسارت کو بتایا کہ انھوں نے بہت ساری ہڑتال دیکھی ہے لیکن اس قدر پُرامن ہڑتال نہیں دیکھی اور انھوں نے بتایا کہ ایسی ہڑتال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔