جز?ر? نما س?نائ? م?? مسلح افراد ?? ?ات?و? دو مصر? پول?س افسرمار? گئ?

246

قاہرہ : جزیرہ نما سینائی میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مصری پولیس کے دو افسروں کو ہلاک کردیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے فلسطینی سرحد کے قریب پولیس کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسروں پر ہلا ک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بدھ کو مصر کے جنگی طیاروں نے شمالی سینائی میں شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 21عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والا حملہ شدت پسندوں کی جوابی کارروائی ہو سکتی ہے جزیرہ نما سینائی میں انصار بیت المقدس نامی اسلامی تنظیم کو سیکورٹی اداروں پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔