روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

244

کراچی: انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید132.40روپے سے بڑھ کر132.45روپے اور قیمت فروخت 132.50روپے سے بڑھ

کر132.55روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 131.50روپے سے کم ہو کر130.80روپے اور قیمت فروخت132روپے سے کم ہو کر131.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 149.50روپے اور قیمت فروخت151روپے پر برقرار رہی

جبکہ 1.75روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید168.50روپے سے بڑھ کر170.70روپے اور قیمت فروخت170.25روپے سے بڑھ کر172روپے ہو ئی ۔