ججزنظر بند? ??س م?? مشرف ?و 22 مئ? ?و پ?ش ?ون? ?ا ح?م

226

اسلام آباد : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ججزنظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کر تے ہوئے انہیں 22مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے سابق صدر پر ویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی۔ پرویز مشرف کی طرف سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کو 22مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے