اینٹی توہین رسالت سیل دوبارہ فعل کیا جائے،شمس الرحمن سواتی

125

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شوریٰ شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ قرآن وسنت کوآئین میں بالادستی اور پاکستان کومدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانے کااعلان کرنے والے وزیراعظم کی حکومت نے اسلام دشمن اقدام کرتے ہوئے’’ اینٹی توہین رسالت سیل‘‘کو ختم کرکے 13 ریسرچ اسسٹنٹ کو برطرف کر دیاہے جو توہین رسالت ﷺ پر جہاد سمجھ کر کام کر رہے تھے۔اپنے بیان میں رہنماجماعت اسلامی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کو ختم کرنے کے حوالے سے یہ سیل انتہائی اہم ورکنگ کررہا تھا اوراب تک 50 ہزار سے زائد گستاخانہ مواد ختم کر چکا تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’’ اینٹی توہین رسالت سیل‘‘کے خاتمے کوعمل کوختم کرکے فی الفوراس کام کودوبارہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن کیا جائے ۔