سر?ار? افسر ?و ا?ف آئ? ا? ن? حراست م?? ل?ا،پول?س

191

لاہورپولیس کا کہنا ہے کہ  جمعہ کی صبح 20گریڈکے سرکاری افسرچودھری صدیق کواغواء نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ایف آئی اے نے تحویل میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا تھا کہ چودھری محمد صدیق سفید رنگ کی مہران کار میں اپنے گھر سے دفتر کے لیے جارہے تھے کہ شاہ جمال کے علاقے میں 2مسلح افرادنے انہیں روکا اور گاڑی سے اتار کر اغوا کرکے لے گئے۔
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے بتایا کہ چودھری صدیق کواغواء نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ایف آئی اے نے تحویل میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابقچودھری صدیق کیخلاف این او سی کےبغیرپاسپورٹ بنوانےکامقدمہ درج ہے اور اسی کیس میں ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لیا ہے۔