سلمان خان ?? سزا معطل،گرفتار ن? ?رن? ?ا ح?م

285

ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈاسٹار سلمان خان کی سزا معطل کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے باندرہ کی سیشن عدالت کی جانب سے ہٹ اینڈرن کیس میں سلمان خان کو سنائی جانے والی 5سال کی سزاکو معطل کردیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سلمان خان کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
سیشن کورٹ نے بدھ 6مئی کو بالی ووڈ اداکار کو5سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سلمان خان نے 2روز کے لیے عبوری ضمانت کرائی اور فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ 28 سمتبر، 2002 میں اپنی لینڈ کروزر کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ایک بیکری سے ٹکرانے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے تھے۔
اس مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج ڈی ڈبلیو دیش پانڈے نے 20 اپریل کو مقدمے میں استغاثہ اور دفاع کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد بدھ کو فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان کیاتھا۔

سلمان کے سابق باڈی گارڈ روندر پٹیل نے سماعت کے دوران بیان دیا تھا کہ گاڑی ٹکراتے ہوئے سلمان نشے کی حالت میں تھے۔

دوسری جانب، سلمان کے وکیل کا موقف تھا کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا اور ایسے میں گاڑی قابو میں رکھنا کسی کے بس میں نہیں ہوتا۔