کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو روزہ مندی کازورٹوٹ گیا اوربدھ کو کے ایس ای100انڈیکس 585پوائنٹس کے اضافے سے41500کی نفسیاتی حدبحال کرتے ہوئے 41543پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ75.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب65 کروڑ20لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گذشتہ روز کی نسبت4کروڑ65لاکھ69ہزار شیئرز زائد رہا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی، کیمیکلز اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41598پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ رجحان دیکھنے میں آیا جس سے تیزی محدود ہوگئی تاہم بعد میں ایک بار پھرسرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی
جس کے نتیجے میں تیزی لوٹ آئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس585.45پوائنٹس اضافے سے41543.98پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس309.15پوائنٹس اضافے سے سے20039.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1261.64 پوائنٹس اضافے سے71589.61پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس261.50پوائنٹس اضافے سے 30022.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 70ارب65 کروڑ20لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب60 ارب81 کروڑ3لاکھ روپے ہوگئی ۔بدھ کومجموعی طور پر27کروڑ69لاکھ29ہزارشیئرزکا کاروبارہواجومنگل کی نسبت بہتر کاروباری حجم رہا۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 60روپے اضافے سے1260روپے اورلکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت 22.85روپے اضافے سے494.37روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت105.31روپے کمی سے2194.19روپے اورخیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 30روپے کمی سے570روپے پر بند ہوئی ۔ اسی طرح جن کمپنیوں کے شیئرز کا نمایاں کام ہوا ان میں بینک آف پنجاب ،لوٹی کیمکل ،پاک الیکٹران ،اینگرو پولیمر،ٹی آر جی پاکستان ،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ ،میپل لیف ،پاک انٹر بلک اور پی آئی اے سی سرفہرست رہیں۔