کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر9پیسے کم ہو گئی
جس سے ڈالر کی قیمت خرید 132.72روپے سے کم ہو کر132.63روپے اور قیمت فروخت132.82روپے سے کم ہو کر132.73روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کیق در میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید فروخت132.70روپے سے کم ہو کر132.60روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.60روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید149.40روپے سے بڑھ کر151روپے اور قیمت فروخت151.40روپے سے بڑھ کر153روپے ہو گئی اسی طرح1.80روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر172.80روپے اور قیمت فروخت173روپے سے بڑھ کر 174.80روپے پر جا پہنچی ۔