“تھر بدلے گا پاکستان”

345

کراچی: 14نومبر کو “تھر بدلے گا پاکستان”گا کی تقریب کا انعقاد ہو گا۔ تقریب کے تھر فاؤنڈیشن اور سندھ کی وزارت تعلیم و ثقافت پارٹنرز ہیں۔ اس تقریب میں مختلف موضوعات ٹیکنالوجی، انٹر ٹینمنٹ، ڈیزائن، سائنس، آرٹس، بزنس اورڈیولپمنٹ پر ممتاز ماہرین اظہارِ خیال کریں گے۔

یہ تقریب TEDx کے بین الاقوامی پلیٹ فارم کو پاکستان کے اس خطے میں متعارف کرانے او رتھرپارکر کے مقامی مقررین کو بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ممتاز مقررین کو صوفیاکی زمین پر متعارف کرائے گی۔تھر پاکستان کاوہ حصہ ہے جو کہ نہ صرف اپنی ثقافت کیلئے جانا جاتا ہے اور جدید نظریات کیلئے بھی زرخیز ہے۔ تھر کول پراجیکٹ کے شروع ہونے سے اسلام کوٹ قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور اس پراجیکٹ کی وجہ سے اس علاقے میں جو تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ان پر روشنی ڈالنا ضروری ہے اور TEDxIslamkot کا انعقاد مقامی مفکرین کو پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور تھر فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ نے کہاکہ پاکستان میں2009سے TEDx کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھر فاؤنڈیشن اور سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی تھر اور اسلام کوٹ میں جو کام کررہی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس علاقے میں جدید نظریات اور مفکرین کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے تاہم ان انفرادی خیالات اور نظریات کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم میسر نہیں ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پہلی TEDxIslamkotمقامی جنریشن کو اپنے خیالات کے اظہار کیلئے رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں قومی و بین الاقوامی سامعین تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔