سونا سستا ہو گیا

515
Invest in gold - bank gold bars bullions on dollars
کراچی:عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپیر یم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1234ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹ میں50روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر60ہزار450روپے اور 10گرا م سونے کی قیمت44روپے کی کمی سے51ہزار826روپے پر آ گئی ۔