ویڈیو لیک کے معاملے میں وزیر اعلیٰ،گورنر اور اسپکر اسلام آباد طلب

360

اسلام آباد:وزیراعظم نے ویڈیولیک میں شکایت کے معاملے میں وزیر اعلیٰ،گورنر اور اسپکرپنجاب اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیوں لیک ہونے کے بعد وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ ،گونر پنجاب چوہدری سروراور جہانگیر ترین کو  اسلام بعد طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پہلے باری  باری تینوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق) لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جب کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی رہاہش گاہ پر طارق باشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے کہا تھا کہ وہ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں۔