حوث? جنگ? جرائم ?? مرت?ب ?و ر?? ???، ??ومن رائ?س واچ ?ا الزام

247

حوثی عدن میں جاری لڑائی میں شہری آبادی پرحملوں سے سختی سے گریز کرےاور شہری آبادی کو نشانہ بنانا بند کرے

صنعا: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن میں جاری لڑائی میں حوثی باغی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ حوثی لڑائی کے دوران شہریوں کو اغوا کرتے اور شہری آبادی پر بمباری کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتیں ہورہے ہیں جو کہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ پورے ملک بالخصوص عدن میں جاری لڑائی میں شہری آبادی پر حملوں سے سختی سے گریز کرے۔