وزیراعطم کے دورہ ملائیشیاء کا شیڈول فائنل کرلیا گیا

372

وزیر اعظم  کے دورہ ملائیشیا سے متعلق شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، وزیراعظم 20 نومبر کو ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملائیشین صدر مہاتیر محمد کی دعوت پر 20 نومبر کو دورہ روزہ دورے پر کوالالمپور پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر  خارجہ، وزیرخزانہ اور وزیراطلاعات سمیت مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم اپنے دورے میں مہاتیر محمد سمیت اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔