برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اسحاق ڈار کی حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا ہے

285

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اسحاق ڈار کی حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بہت جلد ان کو وطن واپس لے آیا جائے گا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ‘برطانیہ او ر پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سابق وزیر خزانہ کی واپسی سے متعلق سوالنامہ بھیجا گیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے موصول ہونے والا سوالنامہ حکومت نےنیب کو بھیج دیا ہے اور نیب کو ہی اُن سوالوں کے جواب دینے ہیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا اس معاملے پر ایک ماہ کا وقت تو درکار ہوگا،اب تو اسحاق ڈار کو کوئی بیماری کا ایشو تو نہیں، جب عدالت ان کو بلاتی ہے تو یے بیمار ہو جاتے ہیں۔ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ جب مجھے انصاف ملے گا تب ہی میں پاکستان آؤں گا، نہیں معلوم وہ کس قسم کا انصاف مانگتے ہے، وہ واپس آئیں گے توعدالت انہیں انصاف دے سکے گی۔ تاہم عدالت نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے۔

یاد رہےکہ اسحاق ڈار گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ تھے جن کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنس زیرسماعت ہے، وہ پاناما کیس فیصلے کے کچھ عرصے بعد علاج کرانے کی غرض سے لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔