سعود? عرب ?? جانب س? ?من م?? 5 روز? فائربند? ?ا اعلان

304

ریاض : سعودی عرب نے یمن میں 5روزہ فائربندی کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر5روزہ فائر بندی کی جاری ہے ۔

واضح رہے کہ یمن میں اتحادیوں کے حملہ کے نتیجہ میں 3ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ۔ حملوں کے نتیجہ میں یمن میں دواﺅں اور غذائی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ فضائی بمباری کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔