شہریان لاہور آج تحفظ ناموس رسالت ملین مار چ میں بھر پور شرکت کریں

76

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کل 15 نومبر بروز جمعرات کو دن 12 بجے مال روڈ لاہور پر شہریان لاہور تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھر پور شرکت کر کے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ۔ملین مارچ کی قیادت متحدہ مجلس پاکستان کے مرکزی قائدین سمیت مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماء کریں گے۔تحفظ نامو س رسالت ملین مارچ میں علماء ، وکلا ، طلبہ ، تاجر برداری ، اساتذہ ، دینی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر کی مذہبی ، سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات سے ملاقاتوں میں کیا اور انہیں ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ علماء ، وکلاء ، طلبہ ، تاجر رہنماؤں ، تعلیم اداروں کے سربراہوں ، مارکیٹس یونین کے عہدیداروں، دینی و سیاسی کارکنوں و سماجی تنظیموں نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی اور اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ۔