??ا?? ??س? ، ت?سر? دن ?ا ???ل اختتام پذ?ر

299

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ۔ بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 63 رنز اسکور بنا لئے ۔

ڈھاکہ کے شیربنگال نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ۔ بنگلادیش نے آج صبح اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو 6 رنز کے اضافے ان کی چھٹی وکٹ گر گئی ۔ سومیاسرکار3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 119 رنز پر گر گئی جب شوواگٹاہوم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔ آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تیج السلام تھے اس وقت بنگلادیش کا اسکور 140 رنز تھا ۔ محمد شاہد بنگلادیش کے 203 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ شہادت حسین ان فٹ ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہ آسکے ۔ اس طرح بنگلادیش کی پوری ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔ بنگلادیش کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز شکیب الحسن رہے جنہوں نے 89 رنز اسکور کیئے ۔

پاکستان کیطرف سے جنید خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو اپنا شکار کیا جبکہ محمد حفیظ کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔

بنگلادیشی ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لئے 358 رنز درکار تھے مگر وہ اس میں ناکام رہی ۔ مگر پاکستان نے فالوآن لینے کی بجائے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

پاکستان نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ابتداء ہی میں اس کو نقصان اٹھانا پڑا جب محمدحفیظ بغیر کوئی رن بنائے بنگلادیشی باؤلر محمد شاہد کا شکار بن گئے ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جنہوں نے 8 رنز اسکور کیے ۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 25 رنز تھا ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جنہوں نے 25 رنز اسکور کیئے ۔ 107 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب یونس خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے انہوں نے 15 رنز اسکور کیئے اس وقت پاکستان کے مجموعی اسکور 140 رنز تھے ۔ 195 رنز پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب یونس خان 82 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ اس طرح پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 195  رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرڈ کر دی ۔ اور بنگلادیش کو جیت کے لئے 550 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔

بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز بہتر انداز میں کیا ۔ بنگلادیش کی پہلی وکٹ 48 رنز پر گری جب امرالقیس 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ یاسرشاہ نے حاصل کی۔ تیسرے دن کے اختتام تک بنگلادیش نے مجموعی طور پر 63 رنز اسکور بنا لئے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہے ۔ بنگلادیش کو جیت کے لئے ابھی مزید 487 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس 9 وکٹیں باقی ہیں ۔