بل?? با?س مل گ?ا ?? ، تحق?قات جار? ??? ، س??ر??ر? دفترخارج?

334

سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا کہنا ہے نلتر ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے کل قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، واقعہ کسی قسم کی دہشت گردی نہیں، آرمی چیف نے تحقیقاتی بورڈ قائم کردیا ہے ۔  حادثہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سےپیش آیا ۔

سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا آرمی حکام کے ساتھ پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا نلتر حادثہ انتہائی افسوسناک ہے پوری قوم ،سیاسی و عسکری قیادت غمزدہ ہے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہیلی کاپٹر کے عملے نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہت سے جانوں کو بچا لیا ۔ ان کا کہنا تھا کل ملک  اور بیرون ملک سفارتخانوں پر پاکستان کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا نلتر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظاماات کیئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے، واقعہ کسی قسم کی دہشت گردی نہیں، اور اس حوالے سے آرمی چیف نے ایک تحقیقاتی بورڈ بھی قائم کردیا ہے جس نے اپنی تحقیقاتی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا چار ہیلی کاپٹروں میں سے حادثے کا شکار ہوا ۔ پہلے دو ہیلی کاپٹر منزل مقصود پر پہنچ چکے تھے ۔ تیسرے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ لینڈنگ ٹریک سے چند گز کی دوری پر تھا ۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا جاں بحق افراد کی میتیں ان کے متعلقہ ممالک بھجوانےکے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا ملائیشیا کے سفیر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ انڈونیشیا کے سفیر کا 75 حصہ جھلس گیا ، حالت نازک ہے ۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا  سفارت کاروں کا یہ معمول کا دورہ تھا، سفارتکاروں کے ایسے دوروں کا مقصد انہیں پاکستان سے روشناس کرانا ہے ۔ ناروے اور فلپائن کا سفارتی عملہ بھی پریس بریفنگ میں شریک تھا ۔