فیڈریشن میں علاؤالدین مری کی جیت یقینی ہے،بزنس مین پینل

460

علاؤالدین مری سچے پاکستانی اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال کامیاب بزنس مین ہیں۔بلوچستان ٹریڈ باڈیز

مخالف پارٹی کے ربڑ اسٹیمپ امیدوار کو مسترد کرتے ہیں۔میاں انجم نثار، میاں زاہد حسین،سینیٹرحاجی غلام علی

کراچی :بزنس مین پینل کے چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں انجم نثار، سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین، سیکریٹری جنرل سینیٹر حاجی غلام علی، بی ایم پی سندھ کے چیئرمین زکریا عثمان، پنجاب کے چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم، چیئرمین بلوچستان نوید جان بلوچ، چیئرمین کے پی کے عدنان جلیل، شوکت احمداور ثاقب فیاض مگوں نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا ہے FPCCIالیکشن 2019میں بی ایم پی کے صدارتی امیدوار علاؤالدین مری کی جیت یقینی ہے۔

بلوچستان کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشن کے قائدین اور تمام ووٹرز نے بی ایم پی کے صدارتی امیدوار علاؤالدین مری کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ علاؤالدین مری نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہ صرف صوبائی معاملات احسن طریقے سے انجام دئیے بلکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 52فیصد ٹرن اوور سے قومی الیکشن کا انعقاد کروایا۔ انہوں نے اپنے دور میں گوادر میں پانی کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا اور چینی پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ 15لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا معاہدہ بھی کیا۔

بی ایم پی قائدین اور بلوچستان کے لیڈران نے اپنی گفتگو میں کہا کہ علاؤالدین مری ایک سچے بلوچ،محب وطن پاکستانی اورکامیاب بزنس مین ہیں جو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان مسائل کے حل کی خداداد اہلیت بھی رکھتے ہیں۔فیڈریشن کی موجودہ قیادت نے 4سالہ دور میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے کسی قسم کی کوئی کوشش نہیں کی بلکہ انکی کارکردگی محض تصویروں، دعوتوں اور تقریروں تک محدود رہی ہے۔ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوتی رہی اور فیڈریشن قیادت خواب غفلت کا شکار رہی۔بزنس کمیونٹی کے مسائل بدستور حل طلب ہیں اور بزنس مین پینل کامیابی کے بعد ان مسائل کے حل کے لئے منظم انداز میں عملی اقدامات کرے گی ۔ب

زنس مین پینل نے فیڈریشن کی قیادت کے لئے موزوں ترین صدارتی امیدوار کا انتخاب کیا ہے جوربر اسٹیمپ نہیں ہے بلکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش معاشی چیلینجز کے حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔فیڈریشن کی موجودہ قیادت نے چار سالہ دور میں کسی بزنس کو درپیش کسی مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور بجائے حکومت سے اپنے مسائل حل کروانے کے حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔برآمد کنندگان کے 3سو ارب ڈالر کے ریفنڈز پر فیڈریشن قیادت کا موقف تھا کہ ریفنڈدینا حکومت کا کام ہے ، فیڈریشن کچھ نہیں کرسکتی۔

بی ایم پی قائدین نے بزنس کمیونٹی کو یقین دلایا کہ بی ایم پی کے صدارتی ودیگر امیدواران نہ صرف فیڈریشن الیکشن میں کامیاب ہونگے بلکہ کامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کے مسائل اور بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کرینگے۔انہوں نے کہا اگر فیڈریشن کا صدر اہلیت رکھتا ہو تو تاجروں کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی۔بی ایم پی کے صدارتی امیدوار علاؤالدین مری نے کہا کہ بی ایم پی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی ذاتی کمپنی کو فروغ دینے کے بجائے بزنس کمیونٹی اور ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرونگا ۔ بزنس مین پینل بزنس کمیونٹی کی حقیقی ترجمان ہے جو بزنس کمیونٹی کو درپیش تمام مسائل کا ادراک بھی رکھتی ہے اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔فیڈریشن الیکشن 2019میں بی ایم پی کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اورتاجرو صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔