کے ایس ای100انڈیکس 41300پوائنٹس سے بڑھ کر 41600پوائنٹس کی سطح پر بند

329

کراچی  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 41300پوائنٹس سے بڑھ کر 41600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مندی کیساتھ ہوا اور2دن کی مندی سے450.78پوائنٹس لوز کر گیا

جبکہ 3دنوں میں تیزی کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس نے 722.65پوائنٹس ریکور کئے اس طرح مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 271.87پوائنٹس کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 41388.88پوائنٹس سے بڑھ کر41660.75پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 79.27پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19880.14پوائنٹس سے بڑھ کر 19959.38پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29935.26پوائنٹس سے بڑھ کر30019.95پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب45کروڑ11لاکھ20ہزار498روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب22ارب87کروڑ26لاکھ 38ہزار779روپے سے بڑھ کر82کھرب35ارب32کروڑ37لاکھ59ہزار277روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41804.81پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا جبکہ مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس40760.49پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کے 25کروڑ51لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ80لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،لوٹے کیمیکل ،صدیق سنز ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک الیکٹرون ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ڈیسکون آکس چیم ،میپل لیف سیمنٹ ،پی آئی اے ،ازگار ڈ نائن ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،نیٹسول ٹیکنالوجی ،یونائیٹڈ بینک ،نیمائر ریسائنس ،ڈی جی کے سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،عسکری لائف ،سوئی سدرن گیس ،یونٹی فوڈز اور پیکجن پاور سر فہرست رہے۔