کراچی :عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالراضافے سے1222ڈالر ہو گئی جس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دورا ن ایک تولہ سونا400روپے مہنگا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا61ہزار400روپے اور دس گرام سونا52ہزار641روپے پر بدستور برقرار رہا تاہم ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں صرف ایک دن میں فی اونس سونا5ڈالر مہنگا ہوا ۔