ا?ن آر او ?ا خاتم? ، ا?م ??و ا?م ?? 34ملزمان ?? وارن? جار?

194

این آر او کے خاتمے کے بعد مقدمات کی بحالی میں نامزد ایم کیو ایم کے 34 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاری کا حکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس نے دیا ہے ۔ جج کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے 15 مئی تک عدالت میں پیش کیا جائے ۔ اس حوالے عدالت نے بلدیہ ٹاؤن ، سعیدآباد اور اورنگی ٹاؤن کے ایس ایچ اوز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے کہنا ہے جن 34 ملزمان کے نام وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان ندیم عرف ماربل ، کامران عرف پانڈہ ، عظیم عرف چھوٹا ، نعیم میمن ، نعیم عرف منا ، ریاض چاچا اور اکرم کانا سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں ۔