اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

306

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے جلد عہدہ چھوڑ کر استعفیٰ گورنر کو بھیجنے کا عندیہ د یتے  ہوئے  کہا ہے کہ عہدے معنیٰ نہیں رکھتے، ایم پی اے رہ کر صوبے  اورعوام کے کام بہتر انداز میں سر انجام دے سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیکرصوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بحیثیت اسپیکراورپارٹی رہنما ہرمعاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموش تھا اسی لیے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا،اسپیکرکاعہدہ رکھ کرصوبے پربوجھ نہیں بنناچاہتا، جلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے لا ئو ں گا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا  کہ ایم پی اے رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کروں گا اور استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوا دوں گا۔