حاجی عبدالوہاب کی وفات پرجماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں کااظہارتعزیت

86

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ،جنرل سیکرٹری محمداقبال خان ،نائب امیرصوبہ ڈاکٹر مبشر احمدصدیقی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،امیرضلع راجا محمدجواد،ضلعی جنرل سیکرٹری امجدحسین شاہ سمیت دیگرذمے داران نے تبلیغی جماعت کے سربراہ اوراسلام کے عظیم عالمی مبلغ حاجی عبدالوہاب کی وفات پرگہرے رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھرکے مسلمانوں اوران کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت عظیم بزرگ کی مغفرت اورانہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔