راولپنڈی، ناہندگان کیخلاف آُپریشن کا چوتھا مرحلہ کل شروع ہوگا

117

 

راولپنڈی (اے پی پی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر نادہندہ گاڑیوں کے خلاف 22 نومبر کو جنرل ہولڈ اپ کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈائریکٹر ایکسائزراولپنڈی چودھری محمد سہیل ارشد کی خصوصی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 22 نومبر کو جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیاجائے گا ۔ضلع راولپنڈی کے ایم آر اے Iملک امجد اعوان ،ایم آر اے IIسہیل صابرجس کے مطابق آپریشن کے دوران ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی اور نادہندہ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا جائے گا ۔ذرائع نے قومی خبر رساں ادارہ کو بتایاکہ جنرل ہولڈ اپ کے لیے تشکیل شدہ نو ٹیمیں اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی زیر نگرانی کام کریں گی جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے لیے ایکسائز انسپکٹرز گل شیر خان ، ملک جاوید ،رضا شاہ ،ذوالفقار عباس ، احتشام الحق ، جہانگیر خان ،فضیل اجمل بھٹی اور فیاض بابر کو ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ذرائع نے قومی خبر رساں ادارہ کو بتایاکہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چودھری محمد سہیل ارشد نے ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی رعایتی مدت کے خاتمے کے بعد ٹوکن ٹیکس اور دیگر نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں جن کے پیش نظر جنرل ہولڈ اپ کا شیڈول تیار کرتے ہوئے واضح رہے کہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف قبل ازیں تین مختلف اوقات میں گرینڈ آپریشن کے دوران سینکڑوں گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں رجسٹریشن بکس تحویل میں لی گئیں ۔