سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری متعدد ملزمان گرفتار غیرقانونی اسلحہ برآمد مقدمات درج ، اے سیکشن پولیس کی علاقے میں مختلف علاقوں میں کاروائیاں چار ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان میں مشتاق مھر، قاصد میرانی سجاد راجپوت،اور منصور شیخ شامل ہیں، جن سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں، گٹگا و دیگر اشیاء برآمد مقدمات درج کرلیے گئے ۔نیوپنڈ پولیس کی دوران گشت مغفی اطلاع پہ کاروائی زاہد شیخ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار مقدمہ درج، گرفتار ملزم زاہد شیخ پسٹل سمیت گولیاں برآمد مقدمہ دفعہ 23،1A کے تحت درج کر لیا گیا، روہڑی پولیس کی دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی پولیس اہلکار کے قتل میں مطلوب کے دو ملزمان اسلحے سمیت گرفتارملزمان فدا شر اورسکندر شر کے قبضہ سے دو T. T پسٹل اور گولیاں برآمد مقدمہ درج، تماچانی پولیس کی دوران ناکہ بندی قومی شاراہ کے قریب کاروائی اشتہاری گلزار شاہ اسلحہ سمیت گرفتار قبضہ سے ٹی ٹی پسٹل گولیاں برامد مقدمہ تھانہ تماچانی میں درج،صسالح پٹ پولیس کی علاقے میں کاروائی ملزم نوید چاندیو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار مقدمہ درج،ائرپورٹ پولیس کی عارف بلڈرز کے قریب کاروائی دوران ناکہ بندی کاروائی اشتہاری صدام جتوئی گرفتار اسلحہ برآمد ، ملزم کے قبضے سے شارٹ گن اور کارٹیجز برآمد ،سانگی پولیس کی کاروائی مفرور دو ملزمان گرفتار مسروقہ بھینسیں برآمد کرلی گئی ،گرفتار ملزمان میں مور اور کھار جتوئی شامل ہیں۔