سکھر، پولیس کی مختلف کارروائیاں ، 15 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

103

 

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مفرور اشتہاریوں سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آباد پولیس کی دوران ناکہ بندی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار غیر قانونی اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں منو عرف چاند ملک، فتح محمد کھوسو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے سیکشن پولیس کی دوران گشت کارروائی میں ملزم اعجاز بھٹو اسلحہ سمیت گرفتارکیا، سائٹ پولیس کی بس ٹرمینل کے قریب دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی ملزم سکندر شر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ سی سیکشن پولیس نے شالیمار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری شہزاد عرف ٹلی چانڈیو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے قبضے سے ٹی ٹی پستول گولیاں برآمد کرلیں۔ کندھرا پولیس نے ایک ملزم خدا بخش برڑو کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا، نیو پنڈ پولیس نے واں گوٹھ قبرستان کے قریب دوران ناکہ بندی کارروائی میں دو مسلح ملزمان زبیر ابڑو، ناصر مغل کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، جنوبی پولیس نے مطلوب اشتہاری سہنو جعفری کو، پنوعاقل پولیس نے دو ملزمان اللہ بخش مہر اور شہزادو چاچڑ کو، پٹنی پولیس نے اشتہاری امکر علی ڈنڈنکو، دادلو پولیس نے حضور بخش سیلرو کو، بائیجی شریف پولیس نے ملزم شیر خان جعفری کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔